Tuesday, August 6, 2019

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرجی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرجی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال اور بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ردعمل پر بھی غورکیا جارہا ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں بھارت کے کشمیر سے متعلق غیر آئینی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OIUPr1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times