Thursday, August 15, 2019

آصف زرداری نہ پڑھ سکے عید کی نماز۔۔۔ وجہ سامنے آگئی

 سابق صدر آصف علی زرداری
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی درخواست مسترد کر دی ہے اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پر آئے اور انہوں نے کہا کہ ” یہ عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے ہیں، عرفان منگی یہاں ہو تو پوچھوں یہ کونسی اسلامی ریاست ہے ، عدالت کی اجازت کے باوجود بھی میری بیٹی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا ۔“

مزید پڑھئے: آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

آصف زرداری نے احتساب عدالت کے جج سے جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کر دی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N7YZ9a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times