Sunday, August 4, 2019

پانچ سالہ بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق

 بچہ پاوں پھسلنے سے مین ہول میں گر گیا
لاہور کے خیام روڈ شیرا کوٹ میں گزشتہ روز پانچ سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہلخانہ کے مطابق محلے داروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کی اطلاع ملی۔

تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ریحان نانی سے ملنے کیلئے آیا ہوا تھا جہاں چیز لینے گھر سے نکلا اور اچانک پاوں پھسلنے سے مین ہول میں گر گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور واسا کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے 7 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش نکالی۔ واسا کے ایس ڈی او سمیت تین ملازموں کو معطل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OCewjX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times