
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ریٹائرڈ کانسٹیبل افضل کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ پولیس نے بطور کانسٹیبل جبری ریٹائر کر کے ایک لاکھ 96 ہزار روپے پنشن دی۔
سروس ٹربیونل نے جبری ریٹائرمنٹ کا حکم کالعدم کر کے ملازمت پر بحال کر دیا، محکمہ نے ادا کی گئی رقم کی واپسی کیلئے ایک ہزار روپے قسط مقرر کی جو ادا کرتا رہا۔
ریٹائرمنٹ پر پنشن کی رقم سے دو لاکھ 57 روپے کاٹ لئے گئے اور محکمہ خزانہ نے کہا کہ جبری ریٹائرمنٹ پر دی گئی رقم پر سود وصول کیا گیا ہے۔
قانون کے مطابق سرکاری ملازم کے اقساط ادائیگی پر سود وصول نہیں کیا جاسکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے دو لاکھ 57 ہزار روپے کٹوتی کالعدم قرار دی جائے۔
دلائل کے بعد عدالت نے محکمہ خزانہ پنجاب سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V0c0pf
0 comments: