Monday, February 17, 2020

بھارتی سازشیں نیست و نابود، ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں پاکستان پر سے خطرات کے بادل ٹلنے لگے
ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں پاکستان پر سے خطرات کے بادل ٹلنے لگے، حکام کے مطابق اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے اور پاکستان نے ستائیس میں سے چودہ نکات پر مکمل عمل کیا۔

پاکستانی حکومت کی کاوشیں رنگ لانے لگیں ہیں اور بلیک لسٹ کا خطرہ ختم گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہورہے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی اب تک کی جائزہ رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ مین ڈالنے کے امکانات مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں، گرے لسٹ سے نکالنے یا مزید تین سے 6 ماہ تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ رواں ہفتے ہی ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں تک فنڈز منتقلی کے سدباب کے لیے اداروں میں تعاون بڑھایا، مالیاتی، نان بینکنگ سیکٹر اسٹاف کو ٹیرر فنانسنگ، انسداد منی لانڈرنگ پر آگاہی دی۔

اسٹیٹ بینک کا مالیاتی اداروں کے آڈٹ کے ذریعہ موثر چیک رکھنے کا اقدام، ایئرپورٹس پر مسافروں کے اعدادوشمار محفوظ رکھے جا رہے ہیں۔

کرنسی، زیورات، سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اسٹریٹجی پلان بنایا گیا۔ پیرس میں جاری اجلاس 21فروری تک جاری رہے گا اور جمعہ کی صبح حتمی فیصلے سے ٓآگاہ کیاجائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bNYLhC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times