Monday, February 17, 2020

کاروباری افراد ہوجائیں ہوشیار، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایا کاری کافی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جس کے سبب انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنےتک 23,781,650 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت1,269,962,060 پاکستانی روپے رہی جب کہ انڈیکس 91 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے40,368 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز خوشخبری سنا دی

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب آغاز پرانڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HyZDso

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times