Thursday, July 25, 2019

موسم سہانا مگر بجلی کا نظام ٹھپ

کراچی میں موسم بہت سہانا ہو گیا ہے
شہر قائد میں رات گئے تیزا ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد صبح سویرے موسم سہانا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کے بعد صبح سویرے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد اور 34 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادی سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزا ہواؤں کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27 اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ پیر کے روز کراچی میں ہلکی بارش ہونے کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے سے 70 فیصد شہر میں بجلی بند ہوگئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yc7eZl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times