پشاور میں ناموس رسالتﷺ ملین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ اپوزیشن والے مجھ سے تین لفظ این آر او مانگتے ہیں اور میں ان کو نہیں دینا چاہتا، میں سلیکٹڈ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کل آپ کے ہی لوگ مجھ سے این آر او مانگنے آئے تھے۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ عمران خان مجھ سے آپ کیلئے کئی مرتبہ این آر او مانگا گیا ہے جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا، میں نے کل آپ کے وفد کو کہہ دیا تھا کہ فضل الرحمن نہ چیئرمین سینیٹ کو این آر او دے گا اور نہ عمران خان کو این آر او دے گا، این آر او دینا ہماری مرضی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ تم تو پاکستان کا مقدمہ ہارتے آئے ہو، پرانے موقف کا اعادہ کرکے پاکستان پر کون سا احسان کیا ہے؟۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2K3UI3t
0 comments: