Thursday, July 25, 2019

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سیف سٹیز پراجیکٹ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ سیف سٹیز پراجیکٹ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب یہ منصوبہ باقائدہ شروع ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز پراجیکٹ پر اہم اجلاس ہوا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت میں آیا ہوں تب سے سیف پراجیکٹ پر بات ہو رہی ہے۔ سیف سٹی منصوبہ 2016 میں 2.7 ارب کی لاگت سے منظور ہوا تھا۔ کل 25 ملین روپے ابھی تک جاری بھی ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری داخلہ کا وزیراعلیٰ سندھ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا، کہ کراچی میں اس وقت 2 ہزار سے زائد مقامات پر کے ایم سی اور سندھ پولیس کے کیمرے لگے ہوئے ہیں، شہر میں مزید 10 ہزار سرویلنس کیمرے لگانے ہیں۔

سندھ حکومت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سی سی ٹی وی کیمرا لگانا چاہتی ہے اس منصوبے کے لیے 200 ملین روپے منظور کئے ہیں کنسلٹنٹ ٹائم کے حساب سے وہ اپنی رپورٹس نہیں دے سکا۔

سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ پر 12 رکنی کمیٹی بنی ہے جس کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ہیڈ کر رہے ہیں۔ کمیٹی کے 16 اجلاس بلائے گئے ہیں، اب یہ منصوبہ باقائدہ شروع ہونا چاہیے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ سمیت ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JQTXMg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times