Thursday, July 25, 2019

عوام کی بڑھتی پریشانی۔۔۔ ڈالر کے چڑھتے ریٹ

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے
مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے اور ڈالر کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے اس کا اثر براہ راست عوام پر مہنگائی کی صورت میں پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 160 روپے 45 پیسے تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 15 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب ڈالر 160 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی کاروبار کے آغاز میں اچھی خبریں موصول نہیں ہو رہی ہیں کیونکہ 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LH7Y1n

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times