Thursday, July 18, 2019

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا

وزیر اعظم عمران آج لاہور دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم آج لاہور میں اہم اجلاسوں میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔ اس دوران وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

اجلاس میں بعض وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے شوکت خانم افطار ڈنر میں بھی شرکت کی جبکہ زمان پارک میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Gi5T7D

0 comments:

Popular Posts Khyber Times