Thursday, July 18, 2019

شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
شہنشاہ غزل مہدی حسن کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ مہدی حسن کو ان کی خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔

استاد مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو راجھستان میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1935 میں آٹھ سال کی عمر میں ایک پروگرام کے ذریعے گلوکاری کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے، جہاں 1957 میں انہیں ریڈیو پاکستان میں اپنی فنکارانہ صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔

مہدی حسن کو 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم فرنگی کی گلوں میں رنگ بھرے جیسی شہرہ آفاق غزل سے شہرت ملی۔

مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزلیں گائیں۔انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن کئی بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xSHD7v

0 comments:

Popular Posts Khyber Times