Monday, November 4, 2019

عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم کی چائے سے متعلق ایسا جملہ کَسا کہ مولانا فضل الرحمان سوچ میں پڑگئے، خبر وائرل ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس عمران خان سے استعفیٰ لینے چلے ہیں جس نے تین گھنٹے کی پارلیمانی میٹنگ میں شرکاء کو صرف پانی پلا کر ثواب دارین حاصل کیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے لکھا ’3 گھنٹے پارلیمانی میٹنگ ، وزیر اعظم نے خود اور سب کو صرف پانی پلا کر ثواب دارین حاصل کیا، چائے نہ بسکٹ، روٹی نہ سالن، جو وزیراعظم اپنے ساتھیوں اور اتحادیوں کو چائے نہیں دیتا تم اس سے استعفیٰ مانگنے چلے ہو مولانا، استعفیٰ چائے کی طرح ہے نہیں ملے گا ۔‘


خیال رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم نے واضح کیا تھا کہ وہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کو این آر او دیں گے۔ انہوں نے رہنماﺅں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ اپوزیشن کو جواب دیں ۔

پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں، موجودہ حکومت پر اور وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36zrh3T

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times