Thursday, June 27, 2019

کپتان سرفراز کی اہلیہ اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور انکی اہلیہ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ہوٹل میں بدسلوکی کی ویڈیو دیکھ کر اہلیہ رونے لگ گئی تھی، میں نے اہلیہ کو سمجھایا کہ یہ تو صرف ایک ویڈیو آئی ہے ہم اس سے زیادہ سنتے ہیں، ہمت کرو یہ سب تو زندگی کا حصہ ہیں، برا کریں…

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد شائقین کا جو ردعمل آیا اس سے بہت دکھ پہنچا مگر ان سب لوگوں کا شکر گزار ہوں جو اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیں سپورٹ کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے بھارت سے شکست کے بعد جو ہفتہ گزرا وہ بہت مشکل سے گزرا لیکن ٹیم نے اس وقت سے بہت کچھ سیکھا اور پھر جو کارکردگی ہم نے جنوبی افریقا کے خلاف دکھائی اور پھر عوام نے جس طرح سپورٹ کیا وہ بہت اچھا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FF1GKZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times