
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلوچستان اسمبلی میں فنانس بل2019 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،فنانس بل میں سٹامپ ایکٹ، بلوچستان انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ایکٹ1958، بلوچستان فنانس ایکٹ1965 کا سیکشن 12، بلوچستان فنانس ایکٹ1964کے سیکشن گیارہ،بلوچستان اربن ان مووایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ1958،بلوچستان فنانس ایکٹ2013سیکشن 4،بلوچستان موٹروہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1958،بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ2015میں ترمیم کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق بلوچستان ریونیو اتھارٹی وہیکل ایکٹ کو مزید حقیقت پسند بنایا گیا ہے جبکہ صوبے میں گرانٹ ملنے پر 100فیصد ٹیکس سے استشنیٰ دیا گیا ہے جس سے غیر ملکی گرانٹ کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی جبکہ دیگر قوانین کو کاروبار دوست بنایا گیا ہے تاکہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کی جاسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X3yqDG
0 comments: