Sunday, September 11, 2022

پاک فوج اور دیگر اداروں نے 36 گھنٹے مسلسل کام کر کے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا

36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2.4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا
پاک فوج اور سول اداروں نے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2.4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا۔ بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔

گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔

پاک فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا۔ علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ منچھر جھیل سے خارج ہونے والا سیلابی ریلا دادو کا رنگ بند عبور کر کے آبادی کی جانب بڑھنے کے باعث 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کو خطرہ تھا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کی فوری ہدایات دی تھیں۔ وزیرِ اعظم نے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/h19Dnxl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times