
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی جانب سے نازیبا الفاظ پر مسلم لیگ نواز کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دائر درخواست میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائے جائیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KErMlE
0 comments: