Sunday, June 6, 2021

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 58اموات اور 1 ہزار 430 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 58اموات اور 1 ہزار 430 کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58اموات اور 1 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.02 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار323 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار630ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار376 ہے اور 8 لاکھ 64 ہزار931 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار136، خیبرپختونخوا 4 ہزار 158، اسلام آباد 765، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 289 اور آزاد کشمیر میں 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار766، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار558، پنجاب 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ 3 لاکھ 23 ہزار828، بلوچستان 25 ہزار819، آزاد کشمیر 19 ہزار 510اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3w0itjU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times