Sunday, June 6, 2021

سکھر:2 ٹرینوں میں تصادم 30 سے زائد افراد جانبحق، 50 زخمی

سکھر:2 ٹرینوں میں تصادم 30 سے زائد افراد جانبحق، 50 زخمی

ملت اورسرسید ایکسپریس میں تصادم ہوا ہے اور 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ملت ایکسپریس کراچی سےسرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسےکراچی جارہی تھی۔ پاک فوج ، رینجرز، ریسکیو پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان ریلویز نے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔ حادثے سے متعلق 0719310087 نمبر پر رابط کرکے معلومات لی جاسکتی ہیں۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین حادثے پراظہار افسوس کیا اور 24گھنٹے کے اندرٹرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔

تصادم کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور پھنسے افراد کونکالنے کا کام جاری ہے۔اسپتالو ں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریلوے نازیہ جبیں کا کہنا ہے کہ روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کی طرف روانہ ہوچکی ہے۔ کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹرین حادثہ ریتی اور ڈھرکی کے قریب ریلوےاسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ زخمیوں کو روہڑی ، پنوعاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ ریلوے ، مقامی پولیس اور مقامی انتظامیہ حادثے کی جگہ پر موجود ہے۔

ڈی سی محمد خان کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریک کی بحالی کیلئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے۔

نازیہ جبیں نے کہا تحقیقات کیلئے حکام بھی جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ تصادم سے دونوں ٹرینوں کے انجن بری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور ٹریک بھی متاثر ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S6WFVb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times