Tuesday, June 18, 2019

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے پیر کو پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔

فریال تالپور اسلام آباد میں اپنے گھر پر نیب کی حراست میں ہیں جسے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اہم شخصیت کا پیغام موصول ہوا جس کے بعد فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے۔

سینٹرل جیل اڈیالہ میں پیپلز پارٹی کی گرفتار خاتون رہنما ممبر سندھ اسمبلی فریال تالپور کیلیے بھی الگ خصوصی کمرہ تیارکرلیا گیا ہے، یہ وہی کمرہ ہے جس میں مریم نواز کو نیب عدالت سے سزا کے بعد قید رکھا گیا تھا، پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدر آصف زرداری کیلیے مخصوص کمرہ اس سے الگ ہے۔

جیل ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں کو الگ الگ رکھا جائے گا، دن کو دونوں ملزمان بہن بھائی ملاقات کرسکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2N4oKZA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times