Tuesday, June 18, 2019

سیشن کورٹ: وزیراعظم کے وکلا نے نجم سیٹھی کے ہتک عزت دعویٰ کو بے بنیاد قراردیدیا

وزیراعظم عمران خان اور سابق چئیرمین نجم سیٹھی
لاہور کی مقامی عدالت وزیراعظم عمران خان کے وکلا نے نجم سیٹھی کے ہتک عزت دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی نے درخواست پرسماعت کی ،نجم سیٹھی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے،عمران خان کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو100 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت وزیراعظم کے وکلا نے نجم سیٹھی کے دعویٰ کو بے بنیاد قراردے دیا ،عمران خان کے وکلا کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے سے پہلے نوٹس جاری نہیں کیا، نجم سیٹھی کا ہتک عزت کا دعویٰ قانونی حیثیت نہیں رکھتا، عدالت نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Io9dzN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times