Monday, December 10, 2018

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کر دیں ہیں۔ کسی دورے پر چند لاکھ روپے خرچ ہوئے تو کسی پر کروڑوں کےاخراجا ت آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک کیے گئے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار سے زائد کے اخراجات ہوئے۔ ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار کے اخراجات آئے۔ اس کے بعد ریاض کے دوسرے دو روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔ جبکہ چین کے 5 روزہ دورے پر سب سے زیادہ 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا خرچہ ہوا۔

تحریری جواب کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 ہزار کے اخراجات آئے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ROHeLE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times