
ان ویڈیوز کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ بھارت کے خلا ف میچ سے ایک دن قبل کی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی تردید کر دی ہے لیکن دوسری جانب اداکارہ وینا ملک اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا کے درمیان ٹویٹر پر نہایت دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
اداکارہ وینا ملک نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” ثانیہ دراصل میں بچے کے بارے میں بہت پریشان ہوں ، آپ لوگ اسے اپنے ساتھ شیشہ کیفے لے گئے، کیا یہ خطرناک نہیں ؟ جتنا میں جانتی ہوں ” آرچیز “ ریسٹورنٹ سے جنک فوڈ ملتا ہے جو کہ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے صحت مند نہیں ہے، آپ خود ماں اور کھلاڑی ہونے کے ناطے اسے بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں۔“
Sania, I am actually so worried for the kid. You guys took him to a sheesha place isn't it Hazardious? Also as far as I know Archie's is all about junk food which isn't good for athletes/Boys. You must know well as you are mother and athlete yourself? https://t.co/RRhaDfggus
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 17, 2019
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزانے وینا ملک کے ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وینا ، پہلی بات تو یہ کہ میں اپنے بچے کو شیشہ کیفے اپنے ساتھ نہیں لے کر گئی تھی ، اس سے آپ کا اور دنیا کے کسی بھی اور شخص کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں اپنے بیٹے کا کسی بھی اور شخص سے زیادہ خیال رکھتی ہوں، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیات نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی ماں اور استانی ہوں ۔“
Veena,I hav not taken my kid to a sheesha place. Not that it’s any of your or the rest of the world’s business cause I think I care bout my son a lot more than anyone else does :) secondly I am not Pakistan cricket team’s dietician nor am I their mother or principal or teacher https://t.co/R4lXSm794B
— Sania Mirza (@MirzaSania) June 17, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WQs67g
0 comments: