Wednesday, June 26, 2019

اختر مینگل نے اپوزیشن کو دکھائی ہری جھنڈی

بلوچستان نیشنل پارٹی رہنما اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کا کوئی رہنما اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کے وفد کو آج ملاقات کیلئے بلالیا ہے، اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوگی، ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کا کوئی رہنما اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J6Uzfn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times