Sunday, August 2, 2020

طیارے اور فیول ٹینکر کے درمیان خوف ناک حادثہ، واقعے کی ویڈیو وائرل

طیارے اور فیول ٹینکر کے درمیان خوف ناک حادثہ پیش آیا ہے
روس کے شہر ماسکو میں ایئرپورٹ پر ایک طیارے اور فیول ٹینکر کے درمیان خوف ناک حادثہ ہوا ہے، تاہم معجزانہ طور پر واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دن صبح پیش آیا تھا، جب ماسکو کے ایک ایئر پورٹ پر ایئر بس A321 نے ایک خوف ناک حادثے میں ایک فیول ٹینکر کو کچل دیا، معجزانہ طور پر اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ماسکو کے مصروف شرمتیئیف ایئر پورٹ پر واقعے کے بعد حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے کی وجہ سے ایئروفلوٹ کے طیارے کی باڈی کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا جب کہ فیول ٹینکر تباہ ہو گیا۔

اگرچہ آگ بجھانے والی گاڑیاں فوری پر حادثے کے مقام پر پہنچ گئی تھیں اور ایئر پورٹ پر ایمرجنسی کا بھی اعلان کر دیا گیا تھا تاہم حیرت انگیز طور پر حادثے میں آگ نہیں بھڑکی تھی۔

خوش قسمتی سے مذکورہ طیارے کی بورڈنگ ابھی شروع نہیں ہوئی تھی تاہم سوچی کے لیے فلائٹ کی تیاری جاری تھی، حادثے کے بعد طیارے کو سروس سے ہٹا دیا گیا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کے سر فہرست ایئر لائن کے طیارے کی ناک بری طرح متاثر ہوئی ہے، جب کہ اسکانیا فیول ٹینکر کی چھت تباہ ہو چکی ہے۔ ایئرپورٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی اور طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے اسباب کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33ersSZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times