Saturday, June 29, 2019

ورلڈ کپ: افغانستان کا قومی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ کے سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج افغانستان سے ٹکرائے گی
ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے قومی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا آٹھواں میچ افغانستان کے خلاف (آج) لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کے لیے پاکستان ٹیم کولیڈز میں کھیلا جانے والا میچ جیتنا لازمی ہے۔

لیڈز میں پاکستانی ٹیم افغانستان سے ٹکراکر وارم اپ کا بدلہ چکانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیم میں حسن علی یا حسنین کی شرکت متوقع ہے۔

افغانستان کے خلاف اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی، افغانستان کو پیس اٹیک سے قابو کیا جائے گا، جبکہ منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے روایتی انداز میں گر کر اٹھی ہے، مجھے تو ورلڈ کپ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی فیلنگ آرہی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں پاکستان کی جیت کے چانسز ہیں لیکن افغانستان اور بنگلادیش کو آسان نہ سمجھیں، قومی ٹیم سیمی فائنل کھیلے کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف میچز جیتنا ضروری ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xy5qrW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times