Saturday, June 19, 2021

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ

اسکول کی بچے

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ درجہ حرارت زیادہ بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد سندھ کے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں جب کہ حکومت نے 21 جون سے پرائمری کلاسز بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vGx3Mj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times