Monday, May 6, 2019

ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ
خیبرپختونخوا میں ملاوٹ کرنے والے اب رمضان کا پورا مہینہ جیل کی سیر کریں گے۔

وزیر اعلٰی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت ڈی جی ریاض خان محسود نے کی، اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز خالد خان خٹک، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد شعیب خان، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ اور ڈویژنل اضلاع کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماہ رمضان کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی جس کے بعد پشاور سمیت 7 ڈویژنل اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس یونٹس قائم کردئیے گئے۔ جس کے بعد تمام دفاتر کے ایمرجنسی و ذمہ دار افسران کے نمبرات جاری کر دئیے گئے۔

ڈی جی ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ اور صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکنا رہیں گی۔ رمضان میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے ساتھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری ہر وقت فیلڈ میں ہوں گی جو صوبے کے تمام داخلی راستوں پر روزانہ کی بنیاد پر دودھ کی چیکنگ ہوگی جب کہ رمضان میں ملاوٹ کرنے والوں کے لئے خصوصی سزائیں تجویز کر دی گئی جس کے مطابق ملاوٹ کرنے والوں کو رمضان کا پورا مہینہ جیل میں گزارنا پڑے گا جبکہ یہ دھندہ کرنے والوں کا روزگار پورا مہینہ سیل رہے گا۔ ملاوٹ مافیا خود فیصلہ کرے، باز آجائے یا پھر جیل کی تیاری کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VQ9a76

0 comments:

Popular Posts Khyber Times