Friday, May 3, 2019

اپوزیشن دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے مگر این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم

 اپوزیشن دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے مگر این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم
 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں کوئی سوچ ہی موجود نہیں ہے۔

وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ غیرمنتخب لوگ کابینہ میں آئے ہیں اس لیے صدارتی نظام کے بارے میں تاثر ابھرا، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے غیرمنتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ قانون سازی کے لیے پیش کردہ بلوں پر اپوزیشن کتناساتھ دیتی ہے، پیش کیے گئے بلوں کا تعلق سیاست سے نہیں عوام سے ہے۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر این آر او سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے مگر این آر او نہیں ملے گا۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ اسد عمر آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، وہ زبردست آدمی ہیں۔

وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GUYw5K

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times