
جمعہ کے روز برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس ڈیم منہدم ہوگیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی تھی جبکہ تین سو افراد لاپتہ ہیں۔
لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں۔
ریسکیو اداروں نے اب تک 34 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔
امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکام کی جانب سے واقعے میں زخمیوں اور نقصانات کے حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے لیکن مقامی گورنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UiGnDZ
0 comments: