Tuesday, May 7, 2019

حریت قیادت کا انتخابات کے بائیکاٹ پر کشمیری قوم کو مبارکباد

مقبوضہ کشمیرمیں ڈھونگ انتخابات کا بائیکاٹ
مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت نے ڈھونگ انتخابات کے بائیکاٹ پر کشمیری قوم کو مبارکباد دی ہے،،حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ بھارت کے جبری قبضے کیخلاف واضح اور غیر مبہم ریفرنڈم ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر کشمیری قوم کو مبارکباد دی ہے۔  بھارت کی سات لاکھ سے زائد افواج کی موجودگی کے باوجود انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ بھارت کے جبری قبضے کے خلاف ایک واضح اور غیر مبہم ریفرنڈم ہے۔

حریت قیادت نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت جس فوجی مشق کو جمہوری عمل ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ریاستی عوام نے بڑی بہادری سے اس ڈرامہ کو ناکام بناکر اخلاقی برتری حاصل کی ہے۔

انہوں نے بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انتخابات سے پہلے ہی جموں و کشمیر میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی اور مارشل لاء کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ جیسی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرکے ہزاروں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے این آئی اے جیسی نا م نہاد تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے یہاں کی حریت قیادت کو فرضی الزامات کے تحت قید کردیا جبکہ ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساں اور پریشان کرنے کیلئے پوچھ گچھ کے نام پر دہلی طلب کیا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V9FldD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times