Tuesday, May 7, 2019

دمہ کی بیماری عالمی سطح پر بڑھتی جارہی ہے

پوری دنیا میں دمہ سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سانس کی بیماری دمہ سے آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ سانس کی بیماری عالمی سطح پر بڑھتی جارہی ہے۔۔ ماحولیاتی آلودگی کے شکار ممالک میں دمہ کی بیماری بہت عام ہے۔

دمہ کے خلاف شعور بیدار کرنے کا دن ہر سال مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔اس دن کو عالمی سطح پرمنانے کی ابتدا 1998 میں ہوئی۔بین الاقوامی سطح پر ہرسال یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس کو اس بیماری سے متعلق آگاہی دینا ہے۔تاہم اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز ،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

دنیا میں تقریباً 30 کروڑ افراد دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں اور ہر سال ڈھائی لاکھ افراد اس مرض کی وجہ سے لقمۂ اجل بن جاتے ہیں ماحولیاتی آلودگی کے شکار ممالک میں یہ بیماری بہت عام ہے تاہم پاکستان کی کل آبادی کا سات فیصد دمہ کے مرض کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی، گاڑیوں اور کارخانوں کا دھواں، گرد وغبار، موسموں میں شدت دمہ کی وجہ بنتے ہیں۔دمہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چائیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/303U8Ks

0 comments:

Popular Posts Khyber Times