Sunday, January 27, 2019

شہر قائد میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں سولجربازار، آئی آئی چندریگرروڈ، بہادرآباد، گارڈن ، شارع فیصل، لیاقت آباد، ڈیفنس، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں بارش کے بعد درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیارت، کوئٹہ ، قلات اور ژوب میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ چنار میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 21، چترال میں منفی 13، کالام میں منفی 18 دیر میں منفی 9 جبکہ زیارت میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FS93k5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times