Monday, May 27, 2019

وزیراعظم نے آئندہ ماہ سے قرضہ حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے آئندہ ماہ سے قرضہ حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا
وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ سے قرضہ حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسکیم کے تحت غریب، مستحق خاندانوں کو کاروبار کیلئے 80 ہزار روپے کا ماہانہ قرضہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ نوجوانوں کے روزگار کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسکیم کے تحت غریب، مستحق خاندانوں کو کاروبار کیلئے 80 ہزار روپے کا ماہانہ قرضہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اثاثہ جات منتقلی اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے تحت کفالت، تحفظ و دیگر منصوبوں پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے احساس پروگرم میں پیش رفت پر ڈاکٹر ثانیہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا ہے۔ منصوبے کے ذریعے لاکھوں نوجوان مستفید ہوسکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wnCpjg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times