
11 جنوری کو ایرانی عوام کے حق میں لکھی گئی امریکی صدر ٹرمپ کی ایک ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’شر پسند امریکی حکومت کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ اگر آپ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں تو صرف اس لئے تاکہ آپ ان کے دلوں میں زہریلے خنجر اتار سکیں۔ تاہم یقینی طور پر آپ اس کوشش میں ناکام ہوچکے ہیں اور آپ مسلسل ناکامی کا منہ دیکھتے رہیں گے۔‘
The noble people of Iran—who love America—deserve a government that's more interested in helping them achieve their dreams than killing them for demanding respect. Instead of leading Iran toward ruin, its leaders should abandon terror and Make Iran Great Again! https://t.co/RLjGsC5WLc
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 17, 2020
ایرانی لیڈر کے جواب پر جواب دینے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ٹویٹر کا سہارا لیا اور کہا’ایران کے وہ معزز لوگ جو امریکا سے محبت کرتے ہیں، حق رکھتے ہیں کہ انہیں ایک ایسی حکومت ملے جو ان کے خوابوں کی تعبیر میں مدد دے نہ کہ انہیں عزت کے مطالبے پر قتل کرے۔ ایران کو تباہ کرنے کے بجائے اس کے رہنما دہشت سے الگ ہوں اور ایک بار پھر ایران کو عظیم بنائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنے کی تنبیہ دے دی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر الفاظ کےچناؤ میں احتیاط کریں۔
واضح رہے کہ عراق میں ایرانی جنرل کے امریکی فوج کے ہاتھوں شہید اور پھر عراق ہی میں سلیمانی کی شہادت کے بدلے میں ایرانی فوج کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر بمباری کے بعد سے دونوں ممالک میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ دونوں جانب سے تندو تیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ہی نے اپنی اپنی افواج کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Tw86E5
0 comments: