Friday, January 17, 2020

بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پراعتماد، مہنگائی کے بادل چھٹنے لگے

پہلی بار گزشتہ روز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری
حکومتی بانڈزمیں پہلی بار گزشتہ روز 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھنے لگا، حکومتی طویل اور قلیل مددتی بانڈز میں سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھونے لگی۔ صرف ایک روز کے دوران حکومتی بانڈز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر(تقریبا 80 ارب روپی) کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے ایک روز میں 45 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، امریکا سے ایک روز میں 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی سے سے 16 جنوری تک حکومتی بانڈز میں کل سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ جولائی سے اب تک 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NDqk2N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times