Tuesday, May 14, 2019

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف
تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا، امام الحق نے شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

امام الحق نے انگلش ٹیم کے خلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 151 رنز بنائے انہیں کُرن نے بولڈ کیا، امام الحق کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، حارث سہیل 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آصف علی 43 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 13 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

انگلیںڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹام کُرن نے دو اور پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 7 رنز پر گری جب فخر زمان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 15 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انگلینڈ نے 12 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس کے باعث تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر ہوئے تھے انہیں ڈاکٹرز نے پانچ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HmL6Qa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times