Tuesday, December 25, 2018

شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ماسکو پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ماسکو پہنچ گئے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے آخری مرحلے میں روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

وہ آج (بدھ) روس کے وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں افغان مسئلے پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔

اس سے پہلے بیجنگ میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے کے تمام ملکوں نے افغانستان میں امن اورمصالحتی عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہاہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اب تک افغانستان، ایران اورچین سمیت خطے کے مختلف ممالک کا دورہ کرچکا ہوں اور ان تمام ملکوں نے افغان مسئلے کے حل کیلئے ہماری کاوشوں کی توثیق کی ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ علاقائی ملکوں نے افغانوں کے زیرقیادت امن عمل کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے اپنی مکمل حمایت کایقین دلایاہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے افغانستان ،ایران اورچین کے رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کی اور افغانستان میں نئے اتحاد اور پیشرفت پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V6sKJn

0 comments:

Popular Posts Khyber Times