Monday, January 18, 2021

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز احتجاج میں شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو احتجاج میں شریکت نہیں کرے گے

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز احتجاج میں شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو احتجاج میں شریکت نہیں کرے گے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔حکومت نے پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ احتجاج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم احتجاج کے لیے کوئی پارٹی سربراہ ریلی کی قیادت نہیں کرے گا تاہم پی ڈی ایم کی قیادت کشمیر چوک پر اکھٹی ہو گی اور وہاں سے الیکشن کمیشن پہنچے گی۔

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز احتجاج میں شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں فری ہینڈ دیں گے۔ الیشکن کمیشن کے باہر احتجاج کے دوران کوئی رکاوٹ، کوئی کنٹینر نظر نہیں آئے گا۔ اپوزیشن جہاں سے مرضی ہے لوگ لائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مدارس کے طلبا احتجاج میں شریک ہوں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ہراساں نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا نے پھنس جانا ہے، حلوہ شیخ رشید ہی کھلائے گا۔ براڈ شیٹ پانامہ پارٹ ٹو ہے سب بے نقاب ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qAsEZs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times