قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہاہے کہ موجودہ اسمبلی قانون سازی کی اپنی بنیادی ذمہ داری ادا کرے گی اور ریکارڈ تعداد میں قوانین بنائے گی۔
انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے انہیں اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔ اسپیکرنے کہاکہ وہ قواعدوضوابط کے مطابق ایوان کو غیرجانبدارانہ طریقے سے چلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جلد باقاعدگی سے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور انہوں نے اس حوالے سے اُن سے بات چیت کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Rlm1vO
0 comments: