تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیزن کا پہلا سنچورین ٹیسٹ آج سے کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا کڑا بلکہ سخت کڑا امتحان اب شروع ہونے جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کی باولنگ مضبوط اور بیٹنگ مشکوک ہے۔ڈیل اسٹین جنوبی افریقی باؤلنگ کے سردار ایک وکٹ لے کر422 پر پہنچیں گے۔
جو ملک کا نیا ریکارڈ ہوگا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ پاکستان کا اٹیک ہوگا۔ پچ ہری اور خطروں سے بھری ہوگی پر یہاں آخری تین ٹیسٹ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔
تینوں بار جنوبی افریقہ نے فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ پاکستان جنوبی افریقہ سے دس میں سے صرف ایک سیریز جیتا۔ پاکستان نے اب تک بارہ میں سے صرف دو ٹیسٹ جیتے۔ سیریز کبھی نہیں جیتی۔ پاکستان کو ٹاپ آرڈر سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
اظہر علی اور اسد شفیق اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور جنوبی افریقہ کو ہاشم آملہ سے اچھے رنز مل سکتے ہیں ، تاہم اس ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فیورٹ ہے پر پاکستان بھی شائقین کرکٹ کو حیران کر سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ReXoRz
0 comments: