
جی ہاں واقعی درست مشروب کا انتخاب موٹاپے سے ہٹ کر دیگر امراض جیسے جسمانی ورم وغیرہ کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اگر تو آپ چائے پینا پسند کرتے ہیں تو یہ کافی صحت بخش مشروب ہے مگر اس مشروب کی ہر قسم جسمانی وزن میں کمی میں مدد نہیں دیتی۔
جی ہاں ایک چائے ایسی ہے جو آپ کو بہت کم عرصے میں اضافی چربی گھلانے میں مدد دیتی ہیں اور اسے بنانے کے لیے دور جانے کی بھی ضرورت نہیں، وہ آپ کے کچن یا فریج میں موجود ایک عام چیز سے بن سکتی ہے اور وہ ہے پودینہ۔
پودینے کی چائے جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔
یہ جان لیں کہ یہ چائے کس طرح جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتی ہے۔
کھانے کی اشتہا پر قابو پانے میں مددگار
پودینے کی مہک بہت تیز ہوتی ہے جو کھانے کی خواہش کم کرکے جنک فوڈ کی خواہش کو دباتی ہے، اگر آپ کو میٹھا کھانا بہت پسند ہے تو ایک یا 2 کپ پودینے کی چائے روزانہ پینے کی عادت جسمانی وزن اور توند سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
نظام ہاضمہ بہتر کرے
متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ پودینے کی چائے غذائی نالی کو درست کرکے آنتوں کے افعال کو بہتر کرتی ہے، اس چائے کو پینے سے قبض سے نجات ملتی ہے اور ہاضمہ زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
تناﺅ کم کرے
ناسا کے محققین نے دریافت کیا تھا کہ پودینے کی مہک تناﺅ کو کم کرتی ہے، اس تحقیق کے مطابق جو افراد پودینے کو سونگھتے ہیں، ان میں ذہنی بے چینی اور تھکاوٹ 20 فیصد جبکہ فرسٹریشن 25 فیصد کم ہوجاتی ہے، جب بات جسمانی وزن میں کمی کی ہو تو تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول بڑھنے پر لوگ ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں جس سے ہاضمہ متاثر ہوتا ہے، پودینے کی چائے جسم کو سکون پہنچا کر تناﺅ سے لڑتی ہے جس سے اضافی وزن سے نجات آسان ہوجاتا ہے۔
زیادہ کیلوریز جلائے
جسمانی وزن میں کمی اور توند کی چربی گھلانے کے لیے کیلوریز کو جلانا لازمی ہوتا ہے، جتنی زیادہ کیلوریز کو جلائیں گے، اتنا ہی وزن کم ہوگا۔ پودینے کی چائے میں موجود کیفین اور دیگر کیمیکلز جسمانی درجہ حرارت بڑھا کر میٹابولزم کی رفتار تیز کرتے ہیں، جس کی بدولت یہ چائے جسمانی طور پر فٹنس کے حصول میں دیگر کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ثابت ہوتی ہے۔
پیٹ پھولنے کا مسئلہ دور کرے
پودینہ پیٹ پھولنے اور گیس کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے، یہ معدے کے دیگر عوارض کا بھی علاج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی چائے سے معدے کے مسلز پرسکون ہوتے ہیں اور بائل کا بہاﺅ بڑھتا ہے، جس سے چربی کو ہضم کرنے کا نظام بہتر ہوتا ہے۔
کولیسٹرول کو ریگولیٹ کرے
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پودینے کے پتوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کولیسٹرول لیول کو کم کرتے ہیں اور جسم میں زہریلے مواد کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پودینے کی چائے جسمانی وزن میں کمی میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور آنتوں کی صحت کو مستحکم رکھتی ہے۔
پودینے کی چائے کو بنانے کا طریقہ
ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا پودینہ اور ایک کپ پانی لیں، پودینے کو ایک ساس پین میں ڈال دیں اور پھر اس میں پانی کا اضافہ کرکے 5 منٹ تک ابالیں۔ آخر میں اسے چھان کر کپ میں منتقل کردیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FWrJfT
0 comments: