
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر دھماکے میں چار بھارتی فوجی ہلاک اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ظالم بھارتی فورسز کے زیرِ تسلط مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں قائم بھارتی فورسز کے کیمپ پر بم حملہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو بھارتی زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فورسز دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب قابض بھارتی فوج کے اہلکار کیمپ کے گرد خار دار تاریں لگا رہے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ih6dVX
0 comments: