
پیپلزپارٹی نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرا دی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منصوبے کی لاگت ساڑھے 39 ارب روپے رکھی گئی تھی اور تکمیل کی مدت 6 مہینے تھی، منصوبے کی عدم تکمیل سے پشاور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیے: پشاور: ٹرانزٹ بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
2017 میں منصوبہ 39 ارب 50 کروڑ کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن تمام تر دعوؤں کے باوجود بی آر ٹی منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا گیا، منصوبے کی لاگت دگنی ہوکر70 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UPUqEQ
0 comments: