احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جج محمد بشیر سابق صدر آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 30 ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کریں گے۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا بھی کی جائے گی
۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O7k9Xh
0 comments: