جمعے کو لندن میں ہونے والے ڈرافٹ میں تینوں کرکٹرز کو اس فرنچائز کے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا، آئیکون پلیئر شاہد آفریدی اور محمد نواز بلفاسٹ ٹائٹنز ٹیم میں شامل ہیں،ان کے ساتھ جے پی ڈومینی، لیوک رائٹ اور کولن انگرام جیسے بڑے نام بھی موجود ہوں گے۔
پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان، فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اور انور علی کو روٹرڈیم رینیوز نے منتخب کیا ہے، جبکہ ان کیساتھ ٹیم میں راشد خان اور لیوک رونکی بھی شامل ہوں گے۔ فاسٹ باﺅلر حسن علی اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد ایمسٹرڈیم نائٹس کا حصہ بنے ہیں جن کیساتھ شین واٹسن، عمران طاہر اور بین کٹنگ بھی شامل ہیں۔
فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری گلاسگو جائنٹس کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے جبکہ ان کی ٹیم میں برینڈن میکالم، ڈیل سٹین، روی بوپارا، ہینرچ کلاسن اور موئسز ہینری بھی شامل ہیں، 30 اگست سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے شہروں میں کھیلا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2K8iLyz
0 comments: