
پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بحری سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میں بحری سلامتی کےلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
چینی سفیر نے علاقائی سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2v1dxxo
0 comments: