Thursday, April 18, 2019

اردو ادب کی معروف شخصیت ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کرگئے

ممتاز دانشور محقق اور کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل جالبی
ممتاز دانشور محقق اور کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کرگئے، ان کی عمر نوے برس تھی۔

جمیل جالبی طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی نمازِجنازہ بعد نمازِ عصر ڈیفنس کی مسجد ابوبکر میں ادا کی جائے گی۔

ترجمان انجمن ترقی اردو مرحوم متولی وخازن انجمن ترقی اردو پاکستان اور متعدد کتابوں کے مصنف و مترجم تھے۔

ڈاکٹر جمیل جالبی اردو ادب کی معروف شخصیت تھے، آپ کا شمار اردو کے معزز محققین اور نقادوں میں ہوتا تھا، آپ کی ساری زندگی اسی دشت کی سیاحی میں گزاری۔

آپ کا خاندانی نام محد جمیل خان تھا، یکم جولائی 1929 میں پیدا ہوئے، ایم اے ، ایل ایل بی ، پی ایچ ڈی اور ڈی لٹ کی اسناد حاصل کیں۔ آپ کو ڈی ایس سی کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی تھی۔

آپ کی تصانیف علم و ادب میں گراں قدر سرمائے کی حیثیت رکھتی ہیں، آپ کراچی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی خدمات سر انجام دے چکے تھے جبکہ آپ مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد کے صدر نشین بھی رہ چکے ہیں اور متعدد اداروں کے رکن تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XmatIa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times