
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کا نظام سیاسی بیان سے نہیں بدل سکتا، آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا جوناممکن ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ2 بڑی اپوزیشن جماعتیں نئے نعرے لگا کرلوگوں کونکالنا چاہتی ہیں۔
بابراعوان نے کہا کہ معیشت سنبھل گئی، ریفارمزپرجھگڑا ہے، ایف بی آرخود کوتبدیل کرنے کو تیارنہیں ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تجربہ کارناتجربہ کارکا مسئلہ نہیں بیوروکریسی تجربہ کار ہوتی ہے، وزیراعظم کا رویہ جمہوری ہے، ایمنسٹی اسکیم کا منظورنہ ہونا ثبوت ہے۔
بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہے، کارگردی بعد میں جانچی جائے، پنجاب میں گورننس سے جومطمئن نہیں ہوتے وہ چھوڑجاتے ہیں۔
جبکہ کہ گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ مفاد پرست ٹولہ ہے، اصلاحات کرتے ہیں تو پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے رکاوٹ بنتے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جو پہلے دن سے شور مچا رہے ہیں کہ حکومت نا کام ہو گئی، شور مچانے والے یہ وہ لوگ ہیں جو پرانے نظام سے ارب پتی بن گئے۔
عمران خان نے اسٹیٹس کو پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کے راستے میں یہ بڑی رکاوٹ ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نچلے طبقے کو ترقی دیں، ہماری حکومت کو ابھی صرف 8 سے 9 ماہ ہوئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ہم ناکام ہو گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IA4rzA
0 comments: