Tuesday, December 24, 2019

بابائے قوم کے یوم پیدائش پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات جاری، عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے اپنے پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نے ایک مرتبہ پھر عظیم قائد کے اس عزم کی توثیق کی ہے کہ انتہا پسند ہندو مسلم اقلیت کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کی ہرگز اجازت…

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم ایک رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمان کی الگ شناخت ضرورت اور سیاسی سمت کا تعین کیا۔

انہوں نے کہا کہ عظیم قائد کی دور اندیشی اور وژن کا اندازہ آج بھی بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے لگایا جا سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہمیں متحد رہناچاہئے اور ان کے افکار پر پختہ یقین کا اعادہ کرنا چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارتی آئین کے نام نہاد سیکولر ہونے کے دعوے کو دیکھ رہی ہے جہاں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ظالمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا آج کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے جنہیں بی جے پی کی فسطائیت پسند حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SqJL1M

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times